16.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبائی وزیر صحت کا میو ہسپتال کا 4گھنٹے کا طویل دورہ

صوبائی وزیر صحت کا میو ہسپتال کا 4گھنٹے کا طویل دورہ

- Advertisement -

لاہور۔26مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میو ہسپتال کا 4گھنٹے کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اشفاق الرحمن بھی ہمراہ تھے۔خواجہ سلمان رفیق نے او پی ڈی میں مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔خواجہ سلمان رفیق نے وزیر اعلی کمپلینٹ کائو نٹر، پیڈز، آنکولوجی، سی سی ٹی وی روم، میڈیسن سٹور، نیورو سائنسز، بلڈ بنک، کارڈیک و دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری نے وزیر اعلی کمپلینٹ کائو نٹر پر موجود رجسٹر میں درج شکایت کنندگان سے رابطہ بھی کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، سی ای او پروفیسر ہارون حامد، ایم ایس ڈاکٹر احتشام الحق و دیگر بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت نے ایم ایس میوہسپتال کو صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میو ہسپتال میں ہنگامی اجلاس کی صدارت بھی کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں کے اچانک دورے کرکے حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

ایم ایس حضرات مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔ ہسپتالوں کے روزانہ کی بنیاد پر دورے کئے جا رہے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ہسپتالوں میں ادویات کی فہرستیں اور ڈیوٹی روسٹرز آویزاں کئے جائیں۔سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتر کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576406

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں