اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اقتدار نہیں اقدار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں وہ ملکی بقاءکی جنگ لڑ رہے ہیں۔مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی ۔مسلم لیگ (ن)کی حکومت عوام کی منتخب حکومت ہے،ہمارے ساتھ انصاف ہونا …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی کی حسین نواز کی چوتھی مرتبہ جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر صحافیوں سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اقتدار نہیں اقدار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں وہ ملکی بقاءکی جنگ لڑ رہے ہیں۔مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی ۔مسلم لیگ (ن)کی حکومت عوام کی منتخب حکومت ہے،ہمارے ساتھ انصاف ہونا چاہیئے ہم پاکستان کے عام شہری ہیں ہمیں بھی انصاف ملنا چاہیئے اگر محسوس ہوا کہ جے آئی ٹی قانون سے ہٹ کر برتاو کر رہی ہے تو پھر ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے کہ ہم اعلٰی عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں اور میڈیااور عوام سے بھی رابطہ کریں۔ عمران خان تو تین سالوں کا حساب نہیں دے سکا ہم تو 70سالوں کا حساب دے رہے ہیں ۔فیصلہ آنے کے بعد وزیر اعظم محمد نواز شریف ان کا خاندان اور مسلم لیگ (ن)سرخرو ہوگی اور مخالفین کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔آج ہم پر باتیں کرنے والے علم ہونے کے باوجود محترمہ بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کر سکے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو وزیر اعظم محمد نواز کے صاحبزادے حسین نواز کی چوتھی مرتبہ جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ،میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ عنصر عزیز ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان شاہ سمیت دیگر کارکنان بھی موجود تھے ۔









