16.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومقومی خبریںریاست ،آئین اور قانون کو ماننے والوں سے بات چیت ہو سکتی...

ریاست ،آئین اور قانون کو ماننے والوں سے بات چیت ہو سکتی ہے دہشت گردوں سے نہیں ،وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 26 مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریاست آئین اور قانون کو ماننے والوں سے بات چیت ہو سکتی ہے دہشت گردوں سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہونگے، دہشت گردوں کے خلاف ملک اور بیرون ملک ہر جگہ پیچھا کیا جا ئے گا، کل سے جعفر ایکسپریس پشاور کے لئے روانہ ہو گی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ڈی ایس کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کرتے ہو ئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین ایمان نہیں ہے، ایک سازش کے تحت قوم پرستی، فرقہ پرستی اور صوبائیت کو ہوا دی جارہی ہے ،ٹرین حملے میں عام لوگوں کو نشانہ بنایا گیا، دہشت گردوں کو یہ پیغام ہےکہ اب جعفر ایکسپریس ہفتے میں تین کے بجائے سات مرتبہ چلے گی، فورسز پولیس اور ایف سی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں جان پر کھیل کر شہریوں کو بچایا ۔انہوں کہا کہ نیشنل سیکورٹی کے اجلاس میں اور حکومتی سطح پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ہماری فوج 30 سال سے دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہی ہے ،بلوچستان کے عوام کسی کے خلاف نہیں ، ٹرینوں کی سیکورٹی کے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

- Advertisement -

انہو ں نے کہا کہ ریلوے پولیس کے پاس سیکورٹی اہلکاروں کی کمی ہے لہذا 500 سو پولیس اہلکار جلد بھرتی کیا جا ئے گا جن میں 70 فیصد اہلکاروں کو بلوچستان میں تعینات کیا جا ئے گا۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ 29 تاریخ کو عید کے لئے سپیشل ٹرین کوہٹہ سے روانہ ہو گی عید کے پہلے تین دن تک 20 فیصد کرایوں میں رعایت دی گئی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576420

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں