- Advertisement -
کوئٹہ۔ 26 مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے بدھ کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ڈی ایس ریلوے کوئٹہ ڈویژن عمران حیات خان نے وفاقی وزیر ریلوے کو تفصیلی بریفنگ دی ۔وفاقی وزیر نے بولان حملے میں متاثرہ جعفر ایکسپریس کابھی معائنہ کیااور کم وقت میں دوبارہ ٹرین کی مرمت پر ریلوے حکام اور عملے کی تعریف کی۔
وفاقی وزیر کے ہمراہ چیئرمین ریلوے سید مظہر علی شاہ، اور سی ای او پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔وفاقی وزیرِ نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر مختلف سہولتوں کا جائزہ لیا اور پلیٹ فارم پر دہشت گرد حملے کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کی بوگیوں کا معائنہ کیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576462
- Advertisement -