18.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومکھیل کی خبریںنیشنل ٹی ٹونٹی کپ، پشاور کی ٹیم نے ایبٹ آباد کو 56...

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ، پشاور کی ٹیم نے ایبٹ آباد کو 56 رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 26 مارچ (اے پی پی):نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں پشاور کی ٹیم نے ایبٹ آباد کو 56 رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی، شہزادہ فرحان نے 148 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد اقبال سٹیڈیم میں کھیلے گئےنیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2025 کے پہلے سیمی فائنل میچ میں پشاور کی ٹیم نے ایبٹ آباد کو 56 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، ایبٹ آباد کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پشاور کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان نے 148 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ وقار احمد نے 34 اور معاذ نے 31 رنز بنائے۔

- Advertisement -

شہاب ، یاسر شاہ اور احمد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔جواب میں ایبٹ آباد کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا سکی۔ شاہ زیب خان 53 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ سجاد ہاشمی نے 37 اور شہاب نے 32 رنز بنائے۔ عمران جونئیر، اسرار اللّٰہ ، افتخار احمد اور عثمان طارق نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576559

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں