28.8 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومقومی خبریںجمعۃ الوداع کل انتہائی عقیدت و احترام سے ادا کیا جائیگا،وطن عزیز...

جمعۃ الوداع کل انتہائی عقیدت و احترام سے ادا کیا جائیگا،وطن عزیز کی سلامتی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی):ماہ صیام کے نعمتوں، رحمتوں، برکتوں بھرے مہینہ کے آخری عشرہ میں آنیوالاجمعۃ الوداع آج27 رمضان المبارک بمطابق28 مارچ کوانتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے سے ادا کیا جائیگا۔ اس موقع پر تمام مساجد میں نما ز جمعہ کے رو ح پرور اجتماعات منعقد کئے جائیں گے اور علمائے کرام، مشائخ عظام، مذہبی سکالر، آئمہ، خطبا حضرات رمضان المبارک کی فیوض و برکات،تیسرے عشرہ کی رحمتوں کے بارے میں فرزندان اسلام کو آگاہ کریں گے

جبکہ اس موقع پروطن عزیز کی سلامتی، استحکام، ملکی خوشحالی، قومی فلاح، علاقائی تعمیر و ترقی، اندرونی و بیرونی خلفشار سے نجات، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، اتحاد بین المسلمین کے فروغ، دہشت گردی، انتہا پسندی کے خاتمہ، قدرتی آفات سے نجات، اسلام کی سربلندی، آئین و قانون کی بالا دستی، اتحاد و بھائی چارے، اخوت و یگانگت کی فضا کے فروغ کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576741

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں