22.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومزرعی خبریںبڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر کم رقبہ سے زیادہ پیداوارکا حصول...

بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر کم رقبہ سے زیادہ پیداوارکا حصول وقت کا تقاضاہے ، ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت سیالکوٹ

- Advertisement -

سیالکوٹ۔27مارچ (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع) سیالکوٹ ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر کم رقبہ سے زیادہ پیداوارکا حصول وقت کا تقاضاہے ۔ انہوں نے اپنے دفتر میں”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کے لئے زراعت انتہائی اہمیت اختیارکرچکی ہے کیونکہ غذائی اجناس اور زرعی شعبہ میں خودکفالت کے بغیرکوئی بھی ملک اپنا وجود زیادہ دیر تک برقرارنہیں رکھ سکتا نیز بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر کم رقبہ سے زیادہ پیداوارکا حصول وقت کا تقاضاہے اس لئے ہمیں زیادہ پیداوارحاصل کرنے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لانا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ زراعت کی ترقی کے لئے سفارش کردہ زہروں کا استعمال بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فصلوں پر حملہ آور ہونے والے کیڑوں اوربیماریوں کے سدباب کے لئے کیمیائی ادویات کے استعمال اور تحقیق پرخصوصی توجہ دینا ہوگی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کیڑوں کے انسداد کے مختلف طریقوں سے بھی آگاہ کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576748

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں