31.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںدبئی کے برج الخلیفہ پر 12نئی دوربینیں نصب

دبئی کے برج الخلیفہ پر 12نئی دوربینیں نصب

- Advertisement -

دبئی کے برج الخلیفہ پر 12نئی دوربینیں نصب
دبئی۔ 20 مئی (اے پی پی) برج الخلیفہ کی انتظامیہ نے سیاحوں کے لئے 12نئی دور بینوں کا اضافہ کر دیا ہے جنکا استعمال بلکل مفت ہوگا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کی بلند ترین عمارت پر نصب کی گئی نئی 12دور بینیں 24اور25لیول پر لگائی گئی ہیں۔ جن سے پینو رامک تصویر کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔ نئی ٹیلی سکوپ میں ایچ ڈی کیمرہ نصب ہے۔جس سے سیاح دبئی کے نظاروں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔دوربین میں فالکن آئی ویو بھی شامل ہے جس سے ایک الگ انداز میں نظارے کئے جا سکتے ہیں ۔واضح رہے اس دوربین سے رات کے وقت بھی نظارہ کیا جا سکتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=5768

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں