22.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی کوئٹہ دھماکہ کی شدید مذمت

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی کوئٹہ دھماکہ کی شدید مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر ہونے والےدھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو تعزیتی بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گردی کی اس بزدلانہ کارروائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے، جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

- Advertisement -

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، ریاست اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی فوری تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اور پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576809

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں