سیالکوٹ۔ 28 مارچ (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر نےعلی الصبح نیو سبزی و فروٹ منڈی موضع بھڈال کا دورہ کیا، نیلامیوں کے عمل اور طلب و رسد کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ایڈمنسٹریٹر اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ پرائس لسٹ کی فوری ترسیل کو یقینی بنائیں تاکہ ہر دکاندار واضح جگہ پر پرائس لسٹ آویزاں کرسکے اور صارفین کو مقررہ داموں اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔
اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ناجائز منافع خوروں کی دکانیں سر بمہر کی جارہی ہیں اس کے علاؤہ پرائس ایکٹ کے مقدمات درج کروا نے کے علاؤہ بھاری جرمانے عائد کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صارفین سے اپیل کی کہ وہ اپنی حقوق کے تحفظ کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور دکانداروں اور خوانچہ فروش سے مقرر دام پر خریداری پر اصرار کریں اور اضافی دام ہر گز ادا نہ کریں اور شکایت کہ صورت میں کنٹرول روم 9250011 پر کال کریں یا پنجاب قیمت ایپ پر اپنی شکایات درج کریں ازالہ کیا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576862