18.8 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومقومی خبریںپنجاب کے وزیر صحت کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ...

پنجاب کے وزیر صحت کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ ،طبی سہولیات کا جائزہ لیا

- Advertisement -

لاہور۔28مارچ (اے پی پی):پنجاب کے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کولیکشن سنٹر، ایمرجنسی، او پی ڈی، وزیر اعلی کمپلینٹ کاو نٹر، پرچی کاو نٹرز، میڈیسن سٹور و دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عامر رفیق بٹ بھی موجود تھے۔

خواجہ سلمان رفیق نے ایمرجنسی میں مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولیات بارے فیڈ بیک لیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ سب کی اجتماعی کوششوں سے یہ نظام بہتر ہوگا۔مریضوں کو ریلیف دینے کیلئے سب کو محنت کرنا ہوگی۔ حکومت سرکاری ہسپتال چلانے کیلئے ہر سال اربوں روپوں کے بجٹ فراہم کرتی ہے۔ ایم ایس حضرات مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔

- Advertisement -

خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ہسپتالوں کے روزانہ کی بنیاد پر دورے کئے جا رہے ہیں۔ہسپتالوں کا دورہ کرکے مریضوں سے طبی سہولیات بارے براہِ راست فیڈ بیک لیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے مریضوں کی آسانی کیلئے او پی ڈی کی لفٹ فوری طور پر فعال کرنے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیرصحت نے پی آئی سی میں ادویات کی فہرستیں اور ڈیوٹی روسٹرز آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576948

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں