18.8 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںرواں سال پولیو مہم میں اہداف کے حصول کے قریب پہنچ چکے...

رواں سال پولیو مہم میں اہداف کے حصول کے قریب پہنچ چکے ہیں، ڈی سی لاہور

- Advertisement -

لاہور۔28مارچ (اے پی پی):ڈی سی لاہور سید موسی رضا کی زیر صدارت خصوصی انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شجعین وسطرو، سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد زوہیب حسن سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران سی او ہیلتھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال انسداد پولیو مہم کے مثبت نتائج سامنے آئے اور سال 2025 میں اہداف کے حصول کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

ڈی سی لاہور نے ہدایت دی کہ مکمل اہداف کے حصول کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ڈی سی لاہور نے واضح کیا کہ لاہور میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مکمل کرنا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسینیشن سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے پولیو ورکرز کو مزید دلجمعی، لگن اور ایمانداری سے کام کرنے کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

ڈی سی لاہور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انتظامی افسران اور پولیو ورکرز کی انتھک کاوشوں سے ہی لاہور کو پولیو فری بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس قومی مقصد میں بھرپور تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ مستقبل کی نسلوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576950

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں