18.8 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب ، رمضان المبارک کے دوران صنعتی علاقوں میں کارکنوں کی...

سعودی عرب ، رمضان المبارک کے دوران صنعتی علاقوں میں کارکنوں کی معاونت کے لئے مہم

- Advertisement -

ریاض ۔28مارچ (اے پی پی):صنعتی شہرو ں اور ٹیکنالوجی زونز بارے سعودی ادارے (مدن )نے رمضان المبارک کے دوران ’’خیرات مدن ‘‘کے نام سے مختلف النوع پروگرامز کا آغاز کیا ہے۔ یہ پروگرام صنعتی زونز میں ایثار و یکجہتی کے اظہار کی بہترین مثال پیش کرتے ہیں اور تعاون اورپسند یدگی کے جذبے کے عکاس ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی اتھارٹی فار انڈسٹریل سٹیز اینڈ ٹیکنالوجی زونز (مدن )نے دعوہ گائڈینس اینڈ اویئرنیس ایسوسی ایشن کے تعاون سے ایک لاکھ 36 ہزار روزہ داروں کو افطاری اور کھانے فراہم کئے ۔ ’’افطار و دعوہ ‘‘ منصوبے کے تحت فراہم کر دہ یہ کھانے گرم اور خشک دونوں حالتوں میں تھے۔

- Advertisement -

مختلف صنعتی شہروں میں 28 مقامات پر اس پروگرام میں 35 رضاکار ٹیموں اور 157 افطار ٹیموں نے حصہ لیا۔ مدن نے صنعتی شہروں میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کارکنوں کے لئے عمرہ کمپینز میں بھی حصہ لیا۔ اس حوالے سے 2256 عمرہ زائرین کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے 48 بسیں چلائی گئیں۔

اس نے 267 رمضان اجتماعات، 135 آگاہی مہموں اور دعوہ کے 228 مطبوعات کی اشاعت و تقسیم کو سپانسر کیا ۔’’خیرات مدن ‘‘مہم مملکت کے انسانی ہمدردی کے تحت سرگرمیوں اور رضاکارانہ خدمات میں صف اول میں رہنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ افطار و دعوہ مہم اور دیگر متعلقہ اقدامات صنعتی شہروں میں مقیم تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کے ساتھ بھائی چارے اور تعاون کو بڑھانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576952

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں