- Advertisement -
اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار احمد کی پھوپھی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنےتعزیتی پیغام میں انہوں نے ملک ابرار احمد اور ان کے خاندان کے دیگر افراد سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرحومہ کا انتقال سوگواران کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ملک ابرار احمد اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمانے اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576959
- Advertisement -