ریاض ۔ 5 جون (اے پی پی) سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کر کے مشرق وسطی کو غیر مستحکم کر نے کا الزام عائد کرتے ہوئے قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر نے کا اعلان کیا ہے۔سعودی خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے ہیں اور وہ 'دہشت …
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصرکا قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر نے کا اعلان،

مزید خبریں
ریاض ۔ 5 جون (اے پی پی) سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کر کے مشرق وسطی کو غیر مستحکم کر نے کا الزام عائد کرتے ہوئے قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر نے کا اعلان کیا ہے۔سعودی خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے ہیں اور وہ ‘دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خطرات سے بچنے اور قومی سلامتی کے پیش نظر’ قطر کے ساتھ اپنی سرحدوں کو بھی بند کر رہا ہے۔سعودی عرب قطر کے ساتھ اپنے زمینی، آبی اور ہوائی راستے بند کر رہا ہے۔بحرین کی نیوز ایجنسی نے کہا کہ ان کی مملکت قطری حکومت کے ساتھ اپنے روابط منقطع کر رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ قطری حکومت ان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کر رہی ہے اور ان کی سلامتی اور استحکام کو متزلزل کر رہی ہے۔ان ممالک کا الزام ہے کہ قطر اخوان المسلمون سمیت دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرتا ہے۔








