بہاولنگر۔ اپریل (اے پی پی):بہاولنگر سی آئی اے سٹاف حوالات میں بند 7 ملزمان مبینہ طور پر حوالات سے فرار ہو گئے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے تعاقب کرکے 3 ملزمان کو دوبارہ پکڑلیا 4 ہے جبکہ 4مفرور ملزمان کی تلاش کےلئے پولیس ٹیموں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق گودام کے قریب واقع سی آئی اے سینٹر کے حوالات میں بند پولیس کو مختلف وارداتوں میں مطلوب 7 ملزمان آہنی جالی اور دروازہ توڑ کر بھاگ نکلے، جاتے ہوئے ملزمان نے مبینہ طور پر ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا بعد ازاں ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیکر ملزمان کی گرفتاری کےلئے ٹیمیں تشکیل دیں۔
پولیس ٹیموں نے تعاقب کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 4 ملزمان کی تلاش کےلئے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے ڈی پی او کامران اصغر نے غفلت کے مرتکب پولیس ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577668