انقرہ۔ 5 جون (اے پی پی) روس اور ترکی مشترکہ طور پر جنگی طیاروں کی تیاری پر غور کر رہے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی سرکاری دفاعی فرم روس ٹیک کے سی ای او سرگئی چیمے زوف نے ترکی کے ہمراہ جاری ایس۔ 400 فضائی دفاعی نظام اور دیگر منصوبوں کے بارے میں اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سسٹم کے حوالے سے فنی مذاکرات مکمل …
ترکی اور روس مشترکہ طور پر جنگی طیارے تیار کریں گے

مزید خبریں
انقرہ۔ 5 جون (اے پی پی) روس اور ترکی مشترکہ طور پر جنگی طیاروں کی تیاری پر غور کر رہے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی سرکاری دفاعی فرم روس ٹیک کے سی ای او سرگئی چیمے زوف نے ترکی کے ہمراہ جاری ایس۔ 400 فضائی دفاعی نظام اور دیگر منصوبوں کے بارے میں اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سسٹم کے حوالے سے فنی مذاکرات مکمل ہو نے کے قریب ہیں اور اس وقت ایس۔400 کی فنانسنگ پر بات چیت ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پانچویں نسل کے لڑاکا طیاروں کی تیاری کے حوالے سے بھی دونوں ملکوں کے درمیان صلاح مشورہ جاری ہے








