سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم ایچ مانڈوی والا کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں مالی سال 2017-18ءکے بجٹ کے حوالے سے فنانس بل کا تفصیل سے جائزہ لینے کے علاوہ اراکین کمیٹی کی بجٹ سفارشات اور ملک میں قائم صنعتوں کے نمائندوں کی صنعتی شعبوں کو درپیش ٹیکس و …

اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم ایچ مانڈوی والا کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں مالی سال 2017-18ءکے بجٹ کے حوالے سے فنانس بل کا تفصیل سے جائزہ لینے کے علاوہ اراکین کمیٹی کی بجٹ سفارشات اور ملک میں قائم صنعتوں کے نمائندوں کی صنعتی شعبوں کو درپیش ٹیکس و کسٹم ڈیوٹی ودیگر معاملات کے حوالے سے درپیش مسائل و تجاویز کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ڈیری انڈسٹری ، کین انڈسٹری ، گھی انڈسٹری ، سٹیشنری انڈسٹری ، کیبل مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے نمائندوں نے قائمہ کمیٹی کو درپیش مسائل بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔

Leave a Reply