35.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئی جی پنجاب کی شہریوں سمیت افسران اور اہلکاروں کو عیدالفطر کی...

آئی جی پنجاب کی شہریوں سمیت افسران اور اہلکاروں کو عیدالفطر کی مبارک باد

- Advertisement -

لاہور۔2اپریل (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اہلیان لاہور اور صوبہ بھر کے شہریوں سمیت پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو بھی عید کی مبارکباد دی۔

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولیس ٹیموں نے عید الفطر کے موقع پر ہائی الرٹ ہو کر فرائض ادا کرتے ہوئے شہریوں کو پرامن اور محفوظ ماحول میں مذہبی فریضہ کی ادائیگی کے لیے بھرپور سکیورٹی فراہم کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ عید الفطر پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں 29 ہزار سے زائد عید اجتماعات کیلئے47 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے گئے۔

- Advertisement -

عیدالفطر پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں 9 ہزار افسران و اہلکاروں نے سکیورٹی کے فرائض انجام دئیے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور سیکورٹی ایجنسیز کی مدد سے دہشت گردوں، شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ ملکی سکیورٹی حالات کے پیش نظر بین الصوبائی سرحدی و دریائی پولیس چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکار انتہائی الرٹ رہے۔

سی سی ٹی وی کیمروں سے مساجد، امام بارگاہوں اوراہم مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ ٹیمیں مساجد، مارکیٹوںاور اہم مقامات کے گرد موثر پٹرولنگ یقینی بنائی گئی۔ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور پتنگ بازی کی ہرگز اجازت نہیں۔

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر آر پی اوز، ڈی پی اوز نے عید الفطر کی سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کی جبکہ اہم شاہراہوں اور تفریحی و پبلک مقامات پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی گئی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577953

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں