22.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںگوجرانوالہ، عیدالفطر کے موقع پر ورکرز نے محنت سے ثابت کیا ستھرا...

گوجرانوالہ، عیدالفطر کے موقع پر ورکرز نے محنت سے ثابت کیا ستھرا پنجاب پروگرام عوام کی خدمت کا بہترین ذریعہ ہے،کمشنر گوجرانوالہ

- Advertisement -

گوجرانوالہ۔ 02 اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کا عیدالفطر کے روز ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی آپریشن کے جائزہ کے لیے گوجرانوالہ کی 03 تحصیلوں ( سٹی، صدر، کامونکی) کا دورہ کیا، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد، سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ، اسسٹنٹ کمشنرز (سٹی اقراء مبین گوندل، صدر ناصر شہزاد، کامونکی ماہم واحد) اور دیگر متعلقہ بھی ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر بلدیات نے صفائی انتظامات کو سراہتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر و چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی، سی ای او جی ڈبلیو ایم سی اور اسسٹنٹ کمشنرز، نجی کنٹریکٹرز، ضلعی انتظامیہ، جی ڈبلیو ایم سی ٹیم کو صفائی کے بھرپور انتظامات پر شاباش دی اور ورکرز میں مٹھائی، عیدی تقسیم کی۔

ڈپٹی کمشنر و چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی نوید احمد کی ہدایات پر سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس عید کے تینوں روز فیلڈ میں خود متحرک رہے اور صفائی آپریشن کو مانیٹر کیا۔ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور کنٹریکٹرز کی طرف سے 5 اضلاع گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، وزیرآباد میں چوکوں چوراہوں کو صفائی ستھرائی کے بعد چونے سے جاذب نظر بنایا،

- Advertisement -

عید گاہوں مساجد اور قبرستانوں، پبلک مقامات، پارکس کے راستوں کی صفائی کے بعد خوبصورت بنایا گیا اور صفائی آپریشن شفٹوں میں بلا تعطل جاری رہا۔ڈپٹی کمشنر وچئیرمین جی ڈبلیو ایم سی نوید احمد نے بتایا کہ 12 لینڈ فل سائٹس اور 41 عارضی ٹرانسفر سٹیشنز بھی قائم کئے گئے ہیں، مرکزی شاہی عید گاہ سمیت تمام مساجد اور عبادت گاہوں کی دھلائی کرکے چونا چھڑکا گیا اورعید گاہوں، مساجد کے راستوں کو چونے سے جاذب نظر بنایا گیا ہے اورصفائی آگاہی کیمپس بھی قائم کئے گئے ہے۔

شہریوں کی 3 ہزار شکایات کا ازالہ کیا گیا، ہیلپ لائن 1139 کو 24 گھنٹے فعال بنایا گیا اور جی ڈبلیوایم سی افسران و عملہ شکایات سیل میں موجود رہے۔ عید کے ایام میں افسران و عملہ صفائی کی عید کی چھٹیاں منسوخ کی گئیں، ورکرز جانفشانی سے فیلڈ میں متحرک رہے۔ عید الفطر پر شہری و دیہی علاقوں کو صاف ستھرا بناتے ہوئے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا گیا۔

صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب آؤٹ سورس ماڈل کے نفاذ کے بعد یہ پہلی عید ہے اور نہ صرف میں نے اور آپ صفائی میں واضح بہتری اور فرق دیکھا ہے بلکہ سیاسی و سماجی حلقوں اور عوام الناس نے صفائی کے مثالی انتظامات کو بھرپور سراہا ہے۔ شہری حلقوں کی جانب سے صفائی کے انتظامات اور ستھرا پنجاب پروگرام کو حقیقی معنوں میں ڈلیور کرنے پر سراہا جانا خوش آئند بات ہے۔ ورکرز نے محنت سے ثابت کیا ستھرا پنجاب پروگرام عوام کی خدمت کا بہترین ذریعہ ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577974

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں