22.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب، رمضان المبارک کے دوران 122 ملین سے زائد عمرہ زائرین...

سعودی عرب، رمضان المبارک کے دوران 122 ملین سے زائد عمرہ زائرین اور نمازی الحرمین الشریفین آئے

- Advertisement -

ریاض۔3اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کے مقدس مقامات الحرمین الشریفین کی جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران 122 ملین سے زائد عمرہ زائرین اور نمازی الحرمین الشریفین میں آئے۔

اتھارٹی کے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ کے مطابق آنے والے کل زائرین کی تعداد 12 کروڑ 22 لاکھ 86 ہزار 712 نفوس، رمضان میں عمرہ کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ 65 لاکھ 58 ہزار 241 رہی۔

- Advertisement -

اسی طرح مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں نماز کے لیے آنے والوں کی تعداد 7 کروڑ 55 لاکھ 73 ہزار 928 تھی۔مسجد نبوی مدینہ منورہ میں نماز کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کی تعداد 3 کروڑ ایک لاکھ 54 ہزار 543 رہی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578028

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں