22.7 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومقومی خبریںاقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے...

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سیکرٹری جنرل کو سفارتی اسناد پیش کر دیں

- Advertisement -

اقوام متحدہ۔3اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے یواین سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار احمد نے کثیرالجہتی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے لیے پاکستان کے ثابت قدم عزم کا اعادہ کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نےعاصم افتخار احمد کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ عاصم افتخار احمد 27 نومبر 1966 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور ان کی تین بیٹیاں ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے سفیر منیر اکرم کی جگہ لی ہے جو 31 مارچ کو اپنی مدت پوری کرنے کے بعد اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے سبکدوش ہو ئے۔اپنی موجودہ تقرری سے قبل عاصم افتخار احمد نے فرانس اور موناکو میں پاکستانی سفیر اور نومبر 2022 سے دسمبر 2024 تک اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) کے مستقل مندوب کے طور پر خدمات انجام دیں۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان سمیت وزارت خارجہ میں متعدد عہدوں پر فائز رہنے سے قبل انہوں نے 2017 سے 2021 تک تھائی لینڈ میں پاکستان کے سفیر اور اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے ایشیا و بحرالکاہل ( ای ایس سی اے پی ) کے مستقل نمائندے کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے 1993 میں پاکستان کی فارن سروس میں شمولیت اختیار کی۔ تین دہائیوں پر محیط سفارتی کیرئیر میں انہوں نے یورپ اور افریقا سے لے کر ایشیا تک اور اقوام متحدہ میں وزارت خارجہ اور بیرون ملک پاکستانی مشنز میں مختلف عہدوں پر کام کیا۔

عاصم افتخار احمد 27 نومبر 1966 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور ان کی تین بیٹیاں ہیں۔ وہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور (1991 میں الیکٹریکل انجینئرنگ، گولڈ میڈل) اور پنجاب یونیورسٹی لاہور (1988، بیچلر آف آرٹس، گولڈ میڈل) سے گریجویٹ ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578053

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں