جدہ ۔ 5 جون (اے پی پی) اسلامی کانفرنس کی تنظیم (او آئی سی) سے اپنے سابق سیکرٹری جنرل پاکستان کے معروف قانون دان شریف الدین پیرزادہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔جدہ میں او آئی سی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شریف الدین پیرزادہ کی وفات امت مسلمہ کے لئے ایک بڑا نقصان ہے۔انہوں نے مختلف عہدوں پر تعیناتی کے …
او آئی سی کا شریف الدین پیرزادہ کی وفات پراظہار تعزیت

مزید خبریں
جدہ ۔ 5 جون (اے پی پی) اسلامی کانفرنس کی تنظیم (او آئی سی) سے اپنے سابق سیکرٹری جنرل پاکستان کے معروف قانون دان شریف الدین پیرزادہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔جدہ میں او آئی سی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شریف الدین پیرزادہ کی وفات امت مسلمہ کے لئے ایک بڑا نقصان ہے۔انہوں نے مختلف عہدوں پر تعیناتی کے دوران نہ صرف اپنے ملک بلکہ پوری امت مسلمہ کے لئے کام کیا ۔ انہوں نے تحقیق کے میدان میں بھی نمایاں خدمات سرانجام دیں اور ان کی متعدد تصانیف پاکستان میں اور بیرون ملک شائع ہوئیں۔انہوں نے 1985ءتا 1988ءاو آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے مسلم امہ کے اتحاد کے لئے انتھک محنت کی۔وہ یمن کے دارالحکومت صنعاءمیں 1984ءمیں منعقد ہونے والے15ویں اجلاس میں او آئی سی کے پانچویں سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی مغفرت کی دعا اور ان کے اہل خانہ اور پاکستانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔








