اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے )کے فضائی میزبانوں نے عید کے ایام میں سفر کرنے والے مسافروں کے ساتھ عید منائی۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق فضائی میزبانوں نے دوران پرواز مسافروں کی مٹھائیوں اور خصوصی پکوانوں کے ساتھ تواضع کی۔ پی آئی اے کے برانڈ نام سے مزین کیک بھی کاٹے گئے ، یہ سلسلہ چاند رات ، عید ، ٹرو اور مرو کے دوران جاری رہا ۔
پی آئی اے کے ترجمان کی طرف سے ایئر لائن کے آفیشل سوشل میڈیا اکائونٹس پر کچھ تصاویر بھی شیئر کی گئیں جن میں دوران پرواز عید کی ان تقریبات کی عکاسی کی گئی ہے جہاں مہمانوں کو خاص دن پر خصوصی کھانے اور مٹھائی پیش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ پی آئی اے نے فضائی مسافروں کے نام تہنیتی پیغامات کا بھی تبادلہ کیا گیا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578115