26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںاٹک پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، چار اشتہاری مجرم...

اٹک پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، چار اشتہاری مجرم گرفتار

- Advertisement -

اٹک۔ 03 اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی خصوصی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے تھانہ صدر اٹک پولیس نے ڈکیتی کے سنگین مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری ممریز خان ولد نواب گل سکنہ پڑی ناڑہ جنڈ حال شین باغ تحصیل و ضلع اٹک کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کرکے اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ مقدمہ درج کر لیا ۔

دوسری جانب تھانہ باہتر پولیس نے مجرم اشتہاری وقار احمد عرف قاری ولد محمد یوسف خان سکنہ باہتر تحصیل فتح جنگ کو گرفتار کر لیا جو تھانہ باہتر پولیس کو دو الگ مقدمات میں مطلوب تھا اور گزشتہ سال 2024 سے شناخت چھپائے روپوش تھا۔ تھانہ جنڈ پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں 2024 سے مطلوب مجرم اشتہاری بلال حسن ولد مختیار حسین سکنہ پڑیوٹ تحصیل جنڈ کو گرفتار کر کے آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔

- Advertisement -

تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کی ٹیم نے شہری کو بوگس چیک دینے والے نوسرباز اشتہاری مجرم محمد اسلم ولد گلزار احمد سکنہ کوٹ نکہ تحصیل پنڈی بھٹیاں ضلع حافظ آباد کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578283

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں