24.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں...

فیصل آباد پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 03 اپریل (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے موٹر سائیکل ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ موٹر سائیکل چوری،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان سرغنہ عادل ،رانا عمر حیات، حسنین

عامر اور ندیم کو گرفتار کر لیا۔ڈکیٹ گینگ ضلع فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے رہے ہیں۔گینگ کے قبضہ سے15عددموٹر سائیکل سمیت کل نقدی 29لاکھ63ہزار برآمد کرلی گئی۔ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578323

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں