ویلنگٹن۔4اپریل (اے پی پی):نیوزی لینڈ کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز مارک چیپ مین جو ہیملٹن میں پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کے باعث شرکت نہیں کر پائے تھے ۔30 سالہ کیوی بلے باز تاحال فتنس مسائل سے مکمل طور پرنجات نہیں پاسکے ہیں جس کے باعث وہ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ مونگانوئی کے بے اوول میں شیڈول تین یچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے سے بھی باہر گئے ہیں ۔
ٹم سیفرٹ کو مارک چیپ مین کے متبادل کے طور پر برقرار رکھا گیا ہے۔مارک چیپ مین کو نیپئر میں پہلے ون ڈے میں فیلڈنگ کے دوران چوٹ لگی تھی۔ ٹریننگ کے ایک جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے ہوم سمر کے فائنل میچ کے لیے صحت یاب نہیں ہوئے تھے۔زخمی ہونے سے قبل مارک چیپ مین نے ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں کیریئر کی بہترین 132 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 73 رنز کی فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرا ون ڈے بھی 84 رنز سے جیت کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے ۔ مارک چیپ مین کو 30 ون ڈے اور 86 ٹی ٹونٹی میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کا اعزا حاصل ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578419