36 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںمینجنگ ڈائریکٹر واسا کے پری مون سون سیزن کیلئے انتظامات کرنے کے...

مینجنگ ڈائریکٹر واسا کے پری مون سون سیزن کیلئے انتظامات کرنے کے احکامات جاری

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 06 اپریل (اے پی پی):مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی پری مون سون سیزن کیلئے انتظامات کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

انہوں نے واسا انتظامیہ کو واضح کیا کہ موسم پرسات سے قبل متعلقہ ڈائریکٹوریٹس اپنی تیاریاں مکمل کریں اور ان کی تفصیلات جلد مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ پری مون سون سیزن اقدامات کے تحت مشینری کی مرمت مکمل کر کے آپریشنل کیا جائے اسی طرح پونڈنگ پوائنٹس سے مختصر وقت میں نکاسی آب کے لئے جامع اور پائیدار حل ممکن بنایا جائے

- Advertisement -

اسی طرح سیوریج لائنز، ڈرینج لائنز اور روڈ سائیڈ ڈرینز کی ڈی سلٹنگ جلد از جلد مکمل کر کے رپورٹ دی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہر کے مختلف مقامات پر لگائے جانے والے ایمرجنسی ریلیف کیمپس کو حتمی شکل دی جائے اور ان کیمپس میں درکار سامان اور سٹاف کی ڈیوٹیز بھی تفویض کی جائیں۔ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ ڈی سلٹنگ کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی اور جاری کردہ شیڈول کے مطابق ڈی سلٹنگ مکمل کر کے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا مون سون سیزن کے دوران شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز ڈیلیوری کے لئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور متعلقہ ڈائریکٹرز افسران اور سٹاف کی ڈیوٹیز لگائیں اور ان کی حاضری کو چیک کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578844

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں