فیصل آباد ۔ 08 اپریل (اے پی پی):محکمہ زراعت نے تل کی منظور شدہ اقسام اور کاشت کے شیڈول کا اعلان کردیاہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادعامر صدیق نے کہا ہے کہ کاشتکار اعلان کردہ شیڈول کے مطابق تل کی منظور شدہ اقسام کاشت کرکے بہترین پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تل کی سفارش کردہ اور منظور شدہ اقسام میں ایک شاخ والی اقسام میں انمول تل اور ٹی ایچ 6 جبکہ شاض دار اقسام میں ٹی ایس 3،ٹی ایس 5، بلیک کنگ، نیاب تل 2016،نیاب میلینیم اور نیاب پرل ژامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ٹی ایس 3 کو 15 اپریل سے 30 مئی تک، ٹی ایس5 کویکم مئی سے 15 جون تک، ٹی ایچ 6 کویکم مئی سے 30 مئی تک، انمول تل کو یکم مئی سے 30 مئی تک، بلیک کنگ کو 15 مئی سے15 جون تک، نیاب پرل کو 15 اپریل سے31 جولائی تک، نیاب تل2016 کو15 اپریل سے10 اگست تک اور نیاب میلینیم کو 15 جون سے 31 جولائی تک کاشت کیا جاسکتا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579387