20.5 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںسی سی پی او لاہور کی زیر صدارت اجلاس،غیرقانونی طور پر مقیم...

سی سی پی او لاہور کی زیر صدارت اجلاس،غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلاکویقینی بنانے کی ہدایت

- Advertisement -

لاہور۔8اپریل (اے پی پی):سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاون اور صدر ڈویژنز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سکیورٹی اور کرائم کنٹرول سے متعلق اہم فیصلے اور ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس میں ڈی آئی جی (ایڈمن) عمران کشور، ڈی آئی جی (انوسٹی گیشن) ذیشان رضا، ڈی آئی جی (آپریشنز) فیصل کامران، ایس ایس پی (انوسٹی گیشن) محمد نوید، اور ایس ایس پی (آپریشنز) تصور اقبال نے شرکت کی۔سی سی پی او نے غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلا پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے فوری انخلا کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے پاکستان سپر لیگ اور آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت بھی دی۔ ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کے لیے خصوصی سکیورٹی اقدامات کی بھی تاکید کی گئی۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈان کا حکم بھی دیا گیا۔ انہوں نے آئس کو نوجوان نسل کے لیے زہر قاتل قرار دیتے ہوئے اس مکروہ دھندے کے خاتمے پر زور دیا۔اجلاس میں ایس ایچ اوز اور انچارج انوسٹی گیشنز کو رابری اور پراپرٹی کرائم کے مقدمات کو برق رفتاری سے حل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ہائی پروفائل کیسز کے لیے محنتی اور پروفیشنل پولیس ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

- Advertisement -

سی سی پی او لاہور نے اقبال ٹاون ڈویژن میں کرائم کنٹرول پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بیرئیرز کی تنصیب اور موثر حکمت عملی سے جرائم میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے ہوٹل آئی اور ٹریول آئی سافٹ ویئرز کی مدد سے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے موثر اقدامات کی ہدایت بھی دی۔مزید برآں، آپریشنز اور انوسٹی گیشن ونگز کو جوائنٹ ریڈز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تاکہ مجرمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ اجلاس میں اقبال ٹان اور سول لائنز ڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز، سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارج انوسٹی گیشنز نے بھی شرکت کی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579423

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں