20.5 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومزرعی خبریںفیصل آباد ڈویژن میں اب تک 1 لاکھ 12 ہزار ایکڑ رقبہ...

فیصل آباد ڈویژن میں اب تک 1 لاکھ 12 ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کرلی گئی

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 08 اپریل (اے پی پی):ڈویژنل انتظامیہ فیصل آباد 1 لاکھ 20 ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کی اگیتی کاشت کرانے کیلئے سرگرم، ڈویژن کے چاروں اضلاع میں ابتک 1 لاکھ 12 ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کرلی گئی۔ کمشنر مریم خان کا محکمہ زراعت توسیع کو 2 دن کے اندر کاشت کا 100 فیصد ہدف حاصل کرنے کا حکم۔ کمشنر نے اجلاس میں کپاس کی کاشت اور فصل کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن(ر)ندیم ناصر،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا،ڈائریکٹر زراعت توسیع خالد محمود،اور کراپ رپورٹنگ سروس کے افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔

کمشنر مریم خان نے کہاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے اگیتی کاشت کا ہدف ہر صورت حاصل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ کپاس کی کاشت کے حوا لے سے فرضی اعدادوشمار کسی صورت قبول نہیں۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ محکمہ زراعت توسیع اور کراپ رپورٹنگ سروس کی ٹیمیں کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے فیلڈ میں رہیں۔ ڈپٹی کمشنرز اگیتی کاشت کا خود جائزہ لیں۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز نے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579425

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں