20.5 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان اور ترکیہ کے پاکستان کے آف شور بڈ رائونڈ میں مشترکہ...

پاکستان اور ترکیہ کے پاکستان کے آف شور بڈ رائونڈ میں مشترکہ شمولیت کےلیے جوائنٹ بڈنگ ایگریمنٹ پر دستخط

- Advertisement -

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):پاکستان اور ترکیہ نے پاکستان کے آف شور بڈ رائونڈ میں مشترکہ شمولیت کےلیے جوائنٹ بڈنگ ایگریمنٹ پر دستخط کر لئے۔ منگل کوترجمان پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور ترکیہ کے توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر الپ ارسلان بیرکتار نے تقریب میں شرکت کی۔ معاہدے پر ماری انرجی لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ اور ترکیہ کے سرکاری ادارے، Türkiye Petrolleri Anonim Ortaklösh نے مشترکہ بولی کے معاہدے پر دستخط کیے۔

معاہدے پر ترک پٹرولیم کارپوریشن کے سی ای او احمد ترکگلو اور ایم ڈی ماری انرجی کے فہیم حیدر، ایم ڈی او جی ڈی سی ایل احمد حیات لک اور ایم ڈی پی پی ایل عمران عباسی نے دستخط کیے۔ وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل سے ملاقات کے دوران کہا کہ یہ سٹریٹجک تعاون پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری لائے گا اور پاکستان کے آف شور خطے کی صلاحیتوں اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے بین الاقوامی ٹیکنالوجیز، مہارت اور مہارتوں کے اشتراک اور تعیناتی کی راہ ہموار کرے گا۔

- Advertisement -

علی پرویز ملک نے پاک ترک تعاون پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیزمک سٹڈیز آف شور ذخائر کی نشاندہی کرتی ہیں، ہم مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور اس طرح کی مشترکہ کوششوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔حکومت پاکستان نے فروری 2025ء میں ایک آف شور بلاک بڈ رائونڈ کا اعلان کیا جس میں ایکسپلوریشن لائسنس دینے کے لیے مکران اور سندھ طاس میں چالیس (40) آف شور بلاکس کی پیشکش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بولی کا یہ دور ملک کے اپ سٹریم توانائی کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا۔ اس موقع پر ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے انعقاد پر مبارکباد دی اور پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579577

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں