23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور پولیس کی ایک ماہ کی کارکردگی، 314 ڈاکوئوں سے 9کروڑ روپے...

لاہور پولیس کی ایک ماہ کی کارکردگی، 314 ڈاکوئوں سے 9کروڑ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد

- Advertisement -

لاہور۔8اپریل (اے پی پی):ڈی آئی جی آپریشنزلاہور فیصل کامران کی قیادت میں پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران شہر میں امن و امان کے قیام اور جرائم کی بیخ کنی کے لیے بھرپور ٹارگٹڈ آپریشنز کیے۔ ان کارروائیوں میں ڈکیتی، اسلحہ اور منشیات سمیت مختلف جرائم میں ملوث سینکڑوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس نے 140 گینگز کے 314 ڈکیتوں کو گرفتار کیا۔ملزمان کے قبضے سے 9 کروڑ روپے سے زائد کا مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا جس میں 233 موٹر سائیکلیں، 44 تولے سونا، 10 گاڑیاں، 183 موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا برآمدشامل ہیں۔

شہر بھر میں اسلحہ کے زور پر خوف و ہراس پھیلانے والے 583 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 5 کلاشنکوف، 37 رائفلز، 24 بندوقیں، 504 پستول و ریوالور اور ہزاروں گولیاں برآمد کی گئیں۔اسی طرح انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 1126 منشیات فروش بھی گرفتار کیے گئے۔منشیات فروشوں کے قبضے سے 637 کلو 851 گرام چرس، 83کلو گرام سے زائد آئس، 70 کلو735 گرام ہیروئن اور 7079 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ڈی آئی جی فیصل کامران نے کہا کہ رمضان اور عید کے دوران شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے ساتھ جرائم کی روک تھام کو یقینی بنایا گیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کا مشن جرائم کا مکمل خاتمہ اور مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہے۔فیصل کامران نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشتبہ شخص یا حرکت کی اطلاع فوری طور پر 15 پر دیں تاکہ پولیس بروقت کارروائی کر سکے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579620

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں