23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومکھیل کی خبریںراولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل کے پریکٹس سیشنز اور میچوں...

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل کے پریکٹس سیشنز اور میچوں کی سکیورٹی کے لیے انتظامات

- Advertisement -

راولپنڈی ۔8اپریل (اے پی پی):راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل کے پریکٹس سیشنز اور میچوں کی سکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق سی پی او اور ایس ایس پی آپریشنز سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ راولپنڈی پولیس کے 1100 سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی و ٹریفک ڈیوٹی پر مامور ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 350 سے زائد افسران و اہلکار فرائض انجام دیں گے۔

ٹیموں کے روٹ کی مؤثر سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ چھتوں پر سنائپرز تعینات کیے گئے ہیں اور اسٹیڈیم کے اطراف اور گردونواح میں پولیس ٹیمیں، ڈولفن فورس اور ایلیٹ فورس گشت کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ پریکٹس سیشن میچز کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579664

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں