اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں معیشت، مہنگائی اور بجلی کے بلو ں میں بہتری کے امکانات نظر ا ٓرہے ہیں ، کچھ شہر پاکستان کی معیشت کی طاقت ہیں جن میں کراچی سر فہرست ہے جو کہ آج بھی 60 فیصدریونیو دے رہا ہے،سندھ کے بجٹ میں ریوینو کی مد میں 90 فیصد سے زائد کراچی کا حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور امین الحق نے ایم کیو ایم کے اراکین پارلیمنٹ کے ہمراہ منگل کو یہاں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی شہر کے امن کے لیے کئی سالوں سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کے فور پانی کا منصوبہ ابھی تک مکمل نہ ہو سکا ہے، گزشتہ دنوں کراچی بلڈنگ اتھارٹی کو سندھ بلڈنگ اتھارٹی بنایا گیا،فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے کراچی میں بد امنی کو روکا،انھوں نے کہا کہ خودمختار مقامی اور شہری حکومت کا نظام لانا ہو گا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ نہروں کا مسئلہ چاروں صوبوں کا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم زبان کی بنیاد پر کسی کو غیر مقامی نہیں کہتے ، جس نے وہاں سے میٹرک کیا، انٹر کیا وہ کراچی کا مقامی ہے چاہے وہ کوئی بھی زبان بولے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579678