- Advertisement -
ماسکو ۔9اپریل (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ جاپان کے ساتھ امن معاہدے بارے بات چیت کا اس وقت تک کوئی فائدہ نہیں جب تک وہ رویہ تبدیل نہ کرے۔ تاس کے مطابق یہ بات روس کے نائب وزیر خارجہ آندرے روڈینکو نے ایک بیان میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ جب تک جاپان اپنا روس مخالف موقف برقرار رکھے گا اس کے ساتھ امن معاہدے بارے مذاکرات نہیں ہو سکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ قبل ازیں جاپان نے کہا تھا کہ وہ روس کے ساتھ دوطرفہ کشیدہ تعلقات کے باوجود امن معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579805
- Advertisement -