23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںآئی ایم ایف نے ارجنٹائن کے لئے 20 بلین ڈالر قرض کے...

آئی ایم ایف نے ارجنٹائن کے لئے 20 بلین ڈالر قرض کے ابتدائی معاہدے کی منظوری دے دی

- Advertisement -

واشنگٹن۔9اپریل (اے پی پی):بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے ارجنٹائن کے لئے 20 بلین ڈالر قرض کے ابتدائی معاہدے کی منظوری دے دی ۔آئی ایم ایف کے بیان کے مطابق ارجنٹائن کے ساتھ 20 بلین ڈالر کے چار سالہ قرض کے انتظام پر ابتدائی معاہدہ کیا گیا ہے جس کا مقصد اس کے جامع اقتصادی پروگرام کی معاونت کرنا ہے۔

بیان کے مطابق ارجنٹائن کے لئے قرضے کے حوالے سے سٹاف لیول معاہدے کی اب آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ منظوری دے گا۔ارجنٹائن اب تک آئی ایم ایف سے 22 بار مجموعی طور پر 44 بلین ڈالر قرض لے چکا ہے اور وہ فنڈ سے سب سے زیادہ قرضے لینے والا ملک ہے۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے بھاری قرضوں کی وجہ سے ارجنٹائن کی کرنسی کی قدر میں تیزی سے کمی دیکھی گئی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579814

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں