پیرس۔10اپریل (اے پی پی):فرانس کے صدر ایمانویل میکروں نے کہا ہے کہان کا ملک جون میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات فرانسیسی صدر نے گزشتہ روز دورہ مصر کے دوران کہی۔ فرانسیسی کے صدر کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ ان کے ملک کی طرف سے یہ منصوبہ بنایا جارہا ہے کہ فلسطین کی ریاست کو آئند ہ چند ماہ کے دوران تسلیم کر لیا جائے۔ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی یہ پیش رفت ماہ جون میں اقوام متحدہ کی کانفرنس میں ہو گی۔
یہ کانفرنس اسرائیل اور فلسطینی تنازعے کو طے کرنے کے لئے ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ارادہ یہ ہے کہ ہم اس کانفرنس کی سعودی عرب کے ساتھ مل کر صدارت کریں گے۔ امکان ہے کہ اس موقع پر کئی ملک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ کروں گا کیونکہ میں یقین رکھتا ہوں کہ یہ ایک درست قدم ہو گا۔ یہ ان تمام ممالک کے لیے ایک موقع ہو گا جو فلسطین کو تسلیم کرنا چاہتے ہوں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580134