سرگودھا۔ 10 اپریل (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کی کاروائیاں جاری، کھویا یونٹ ،سوڈا واٹر اور بیکری یونٹ کو 55 ہزار روپے کے جرمانےعائد کئے گئے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے کوٹ مومن میں موجود کھویا یونٹ پر چھاپہ مار کر نا قص کھویا برآمد کرکے ان کے خلاف ملاوٹ کرنے پر مقدمہ درج کروادیا۔
کھویا میں سوجی اور ویجیٹیبل گھی کی ملاوٹ کی جارہی تھی۔اسی طرح ڈیری روڈ سرگودھا میں موجود ڈیری یونٹ کے دودھ کا سیمپل فیل ہونے پر ڈیری یونٹ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیااور ملت بازار، مسلم بازار میں موجود سوڈا واٹر اور بیکری یونٹ کو انتہائی ناقص انتظامات کی بنا پر 55 ہزار کے جرمانےعائد کئے۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھاڑی سرگودھا کے مطابق ڈسٹرکٹ میں ناقص انتظامات اور ملاوٹ کرنے پر کارروائیاں جاری ہیں ،شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580238