29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومقومی خبریںپی ٹی آئی کے لوگ حقائق سے عاری اور اپنی ناکامیوں پر...

پی ٹی آئی کے لوگ حقائق سے عاری اور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی بھونڈی کوشش کر رہے ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے دور حکومت میں معیشت کو تباہ کیا، طلال چوہدری

- Advertisement -

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ حقائق سے عاری اور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی بھونڈی کوشش کر رہے ہیں، انہی کی جماعت نے نہ صرف آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدے کیے بلکہ بار بار ان کی خلاف ورزی کر کے پاکستان کو عالمی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے دور حکومت میں معیشت کو تباہ کیا۔

جمعرات کو پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے پاکستان کے دوست ممالک سے تعلقات خراب کیے،یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے عوام کو مہنگائی، بیروزگاری اور غیر یقینی کی دلدل میں دھکیلا، اب جب موجودہ حکومت انہی کی بچھائی گئی معاشی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا رہی ہے، تو یہ حضرات خود کو معصوم ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا ایجنڈا ذاتی انا، انتقام اور بیرونی مفادات پر مبنی تھا، ان کے بیرونی ایجنڈے کا خمیازہ پورے ملک کو بھگتنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ وزیراعظم شہباز شریف نے قلیل مدت میں مشکل فیصلے لے کر معیشت کو سنبھالا، عالمی اعتماد بحال کیا اور پاکستان کو ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ صاحب کو چاہیئے کہ وہ اپنی جماعت کی کارکردگی کا پوسٹ مارٹم کریں، نہ کہ دوسروں پر الزامات لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580296

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں