29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومقومی خبریںآنے والی نسلوں کی بہتری کے لئے اساتذہ کا کردار لائق تحسین...

آنے والی نسلوں کی بہتری کے لئے اساتذہ کا کردار لائق تحسین ہے، وجیہہ قمر

- Advertisement -

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):وزیرمملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت وجیہہ قمر نے کہا ہے کہ نسل نو کی ذہنی،سماجی، اخلاقی اور دینی آبیاری میں اساتذہ اپنا فعال کردار ادا کررہے ہیں، آنے والی نسلوں کی بہتری کے لئے اساتذہ کا کردار لائق تحسین ہے۔ اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات، ایف سکس ٹو میں ایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پروقار تقریب میں اساتذہ کو ایورڈز دینا میرے لئے باعث فخر ہے، میرا مستند حوالہ میری والدہ کا معلم ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ مختلف چیلنجز کے ساتھ اپنی ذمہ د ا ریوں کو احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں،آنے والی نسلوں کی بہتری کے لئے اساتذہ کا کردار لائق تحسین ہے۔گزشتہ روز کالج کے مرکزی ہال میں منعقدہ تقریب میں پرنسپل عالیہ درانی سمیت مختلف اداروں کے سربراہان،موجودہ اور سابق ملازمین اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔

- Advertisement -

وزیر مملکت وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت وجیہہ قمرنے اپنے تجربات کی روشنی میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے او ر تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا اور کالج کا دورہ کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس مختلف شعبہ جات کا مشاہدہ کیا۔

پرنسپل عالیہ درانی نے خطبہ استقبالیہ میں مہمان خصوصی اور دیگر مہمان گرامی کا خیر مقدم کیا اور ان کی موجودگی کو ادارے کے لئے باعث اعزاز قرار دیتے ہوئے معزز مہمانان کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے سپورٹنگ سٹاف، ایڈمن سٹاف اور ٹیچنگ سٹاف کی بے لوث خدمات کا اعتراف کیا۔تقریب میں کالج کے ریٹائرڈ اور حاضرسروس ملازمین کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈز سے نوازاگیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580317

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں