بیجنگ۔ 7 جون (اے پی پی) شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت ملنے سے پاکستان اور بھارت کو کو اپنے مسائل کے حل کے لئے ایک پلیٹ فارم میسر آئے گا، یہ بات چین کے انسٹی ٹیوٹ آف کنٹیمپریری انٹر نیشنل ریلیشنزکے ماہر لی وی نے معروف چینی اخبار گلوبل ٹائمز کو انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) شنگھائی جذبہ کے تحت رکن …
شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت ملنے سے پاکستان اور بھارت کو کو اپنے مسائل کے حل کے لئے ایک پلیٹ فارم میسر آئے گا،چینی اخبار کی رپورٹ

مزید خبریں
بیجنگ۔ 7 جون (اے پی پی) شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت ملنے سے پاکستان اور بھارت کو کو اپنے مسائل کے حل کے لئے ایک پلیٹ فارم میسر آئے گا، یہ بات چین کے انسٹی ٹیوٹ آف کنٹیمپریری انٹر نیشنل ریلیشنزکے ماہر لی وی نے معروف چینی اخبار گلوبل ٹائمز کو انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) شنگھائی جذبہ کے تحت رکن ممالک کے دو طرفہ مسائل کے حل کے لئے ایک مثالی پلیٹ فارم بن جائے گا ۔زرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت کو اپنے مسائل کے حل کے لئے مددکی ضرورت ہوئی تو تنظیم کے ارکان اس سلسلہ میں ان سے تعاون کریں گے۔ ۔دریں اثناءچین کی فوڈان یونیورسٹی کے پروفیسرلین منوینگ نے کہاہے کہ ایس سی او ایسی تنظیم نہیں جہاں پاکستان اور بھارت آپس میں جھگڑا کریں بلکہ اس پلیٹ فارم کے ذریعہ وہ اپنے مسائل کے حل پر توجہ دے سکیں گے انہوں نے کہا کہ تنظیم کے تمام ممالک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ میں حصہ لے رہے ہیں اور ایس سی او منصوبہ کی سکیورٹی ضمانت ہے ۔








