- Advertisement -
ایبٹ آباد۔ 11 اپریل (اے پی پی):جناح پولیس چوکی ایبٹ آباد نے کاکول موہاٹھ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کےمنشیات برآمد کر لی۔ انچارج پولیس چوکی جناح آباد سردار شکیل خان نے کاکول موہاٹھ روڈ پر دوران گشت ایک مشکوک کیری ڈبہ کو روک کر چیک کیا۔
گاڑی میں بیٹھے ہوئے ملزمان افتخار عرف افی اور صنوبر عزیز سے دوران چیکنگ 3260 گرام چرس،811 گرام ہیروئن اور 751 گرام آئس برآمد کر کے گاڑی قبضہ میں لے لی۔جناح پولیس چوکی نے دونوں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580532
- Advertisement -