تہران ۔ 7 جون (اے پی پی) ایرانی پارلیمنٹ میں اور دارالحکومت تہران کے جنوبی حصے میں واقع امام خمینی کے مزار پر فائرنگ کے واقعات میں سکیورٹی گارڈ سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ایرانی ذرائع ابلاغ میں حملہ آوروں کی تعداد بارے مختلف دعوے کئے جا رہے ہیں ۔سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آور ایک جبکہ بعض نجی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد تین ہے …
ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر فائرنگ کے واقعات میں سکیورٹی گارڈ سمیت متعدد افراد زخمی

مزید خبریں
تہران ۔ 7 جون (اے پی پی) ایرانی پارلیمنٹ میں اور دارالحکومت تہران کے جنوبی حصے میں واقع امام خمینی کے مزار پر فائرنگ کے واقعات میں سکیورٹی گارڈ سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ایرانی ذرائع ابلاغ میں حملہ آوروں کی تعداد بارے مختلف دعوے کئے جا رہے ہیں ۔سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آور ایک جبکہ بعض نجی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد تین ہے جو رائفلوں اور پسٹل سے مسلح ہیں۔ ایرانی خبر رساں اداروں آئی ایس این اے اور فارس کے مطابق پارلیمنٹ میں فائرنگ کا نشانہ تین افراد بنے ہیں جن میں سے کم از کم ایک سکیورٹی گارڈ شامل ہے جس کی ٹانگ میں گولی لگی ہے۔فائرنگ کے فوری بعد سکیورٹی فورسز کے دستے بڑی تعداد میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جمع ہو گئے۔








