35.5 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومکھیل کی خبریںاے ٹی پی بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ہفتہ سے سپین میں شروع...

اے ٹی پی بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ہفتہ سے سپین میں شروع ہوگا

- Advertisement -

بارسلونا۔11اپریل (اے پی پی):اے ٹی پی بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 72 واں ایڈیشن کل (بروز ہفتہ ) سے سپین کے مشہور شہر بارسلونا میں شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انقعاد کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

کلے کورٹ پر کھیلے جانے والے اے ٹی پی ایونٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور ٹینس کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں ناروے کے ٹینس سٹار کیسپر رڈ اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں میکسیمو گونزالیز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار آندرس مولٹینی پر مشتمل ارجنٹائن کی جوڑی ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

- Advertisement -

ٹورنامنٹ رئیل کلب ڈی ٹینس ، بارسلونا میں کھیلا جائے گا۔ 12 اپریل سے شروع ہونے والا اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ 20 اپریل تک جاری رہے گا اور ایونٹ کے ئے 28 لاکھ 89 ہزار یورو کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580619

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں