35.5 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںنیشنل بک فائونڈیشن کے زیر اہتمام سٹوری ٹیلنگ کی تقریب

نیشنل بک فائونڈیشن کے زیر اہتمام سٹوری ٹیلنگ کی تقریب

- Advertisement -

اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی ہدایات کے مطابق نیشنل بک فائونڈیشن کے زیر اہتمام سٹوری ٹیلنگ کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا انعقاد اسلام آباد کالج فار بوائزG-6/3 میں کیا گیا۔ تقریب میں بطور خاص نیشنل بک فائونڈیشن کے ڈاکٹر جہانگیر کامران نے شرکت کی۔ تقریب کی مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز اکبر اور پرنسپل یٰسین آفاقی تھے۔ معروف ادیبہ نعیم فاطمہ علوی نے اپنی کتاب ”بچپن کی کہانیاں“ سےبچوں کو ایک دلچسپ کہانی سنائی۔

بچوں نے انتہائی دلچسپی اور خوشی سے کہانی سنی اور سوالات بھی کیے جن کے جوابات دیئے گئے۔پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز اکبر نے بچوں کو کہانی کے حوالے سے دلچسپ باتیں بتائیں اور کہانی لکھنے کے طریقہ کار کے متعلق بتایا۔ انہوں نے کہانی سنانے کی تاریخ اور اہمیت کے حوالے سے روشنی ڈالی۔ نیشنل بک فائونڈیشن کے ایم ڈی ڈاکٹر کامران جہانگیر نے تقریب کے شرکا ءکا شکریہ ادا کیا ، ان کے کام کو سراہا اور نیشنل بک فائونڈیشن سٹوری ٹیلنگ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ ایک خوش آئند اقدام ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580852

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں