35.5 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںاقوام عالم اسرائیلی مظالم کا نوٹس لے،غزہ اور فلسطینی عوام کے تحفظ...

اقوام عالم اسرائیلی مظالم کا نوٹس لے،غزہ اور فلسطینی عوام کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں،راغب نعیمی

- Advertisement -

لاہور۔11اپریل (اے پی پی):چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ اقوام عالم اسرائیلی مظالم کانوٹس لے کرغزہ اورفلسطینی عوام کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کرے۔ فلسطینی عوام کو انصاف دلانے کے لیے عالمی سطح پر مضبوط آواز اٹھانی ضروری ہے۔ ہم اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کی سخت مخالفت کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس مسئلے پر توجہ دے اور اقدامات کرے۔

مسئلہ فلسطین کو قومی سطح پر اجاگر کر کے عالمی سطح پر حل کرنے کیلئے مسلم ممالک اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اسرائیلی بربریت اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور غزہ میں معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ اسرائیل نے اپنے ناپاک عزائم کے ذریعے غزہ سمیت کئی علاقوں کو ریت اور مٹی کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں خواتین بچوں سمیت مسلمانوں کو شہید کر دیا ہے،

- Advertisement -

پابندیوں کے باوجود اسرائیل اپنی جارحیت سے باز نہیں آرہا، وقت آ گیا ہے کہ مسلم دنیا اتحاد کا مظاہرہ کرے اور فلسطینیوں کے حق میں عملی اقدامات کئے جائیں۔ اسرائیلی جارحیت نے انسانی حقوق کی تمام حدیں عبور کر لی ہیں اور عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580867

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں