- Advertisement -
سرگودھا۔ 12 اپریل (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہپور(سرگودھا) محمد ابوبکرعبداللہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہپور (سرگودھا) محمد ابوبکرعبداللہ ایک فرض شناس آفسیر ہیں ان کی خدمات ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کے لیے بہت زیادہ ہیں محنت اور لگن سے کام کیا جائے تو کھبی رائیگاں نہیں جاتا۔ ریجنل پولیس آفیسر نے سپرنٹنڈنٹ محمد ابوبکرعبداللہ کی صلاحتوں کو سراہا اور آئندہ کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی ہیڈکوارٹر ضیاء اللہ ، ایس پی انویسٹی گیشن جاوید اختر جتوئی و دیگر بھی موجود تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580974
- Advertisement -