- Advertisement -
اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانیز عون چوہدری نے کہا ہے کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہماری پہچان ہے۔ اتوار کو پہلے بیرون ملک کنونشن کے حوالہ سے ہفتہ کو اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر مملکت نے کہا کہ میرا پیغام محنتی اور پیارے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ہے جو اپنے پیاروں سے دور رہ کر دن رات محنت اور جدوجہد کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے دل آج بھی پاکستان کے لیے دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت 13 سے 15 اپریل تک یہاں پہلا اوور سیز کنونشن منعقد کرنے جا رہی ہے۔آئیے عہد کریں کہ ہم پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مثال قائم کریں گے۔ عون چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان اور سمندر پار پاکستانی زندہ باد۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580985
- Advertisement -