بھارت اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ٹیم کو مقبوضہ کشمیر تک غیر مشروط رسائی فراہم کرے ۔زید رعد الحسین

جنیوا۔ 08 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ نے ایک بار پھر انسانی حقوق کے کارکنوںکو مقبوضہ کشمیرتک غیرمشروط رسائی کامطالبہ دہراتے ہوئے مقبوضہ وادی کشمیر میں ظلم و تشددکے واقعات،شہریوںکا قتل عام ،باربارکرفیواورمواصلاتی بلیک آﺅٹ کی اطلاعات پپر شدید تشویش ظاہر کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ کے شعبہ انسانی حقوق کے سربراہ زیدرعدالحسین نے جنیوا میںعالمی ادارے کی انسانی حقوق کونسل کے 35ویں اجلاس سے خطاب …

جنیوا۔ 08 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ نے ایک بار پھر انسانی حقوق کے کارکنوںکو مقبوضہ کشمیرتک غیرمشروط رسائی کامطالبہ دہراتے ہوئے مقبوضہ وادی کشمیر میں ظلم و تشددکے واقعات،شہریوںکا قتل عام ،باربارکرفیواورمواصلاتی بلیک آﺅٹ کی اطلاعات پپر شدید تشویش ظاہر کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ کے شعبہ انسانی حقوق کے سربراہ زیدرعدالحسین نے جنیوا میںعالمی ادارے کی انسانی حقوق کونسل کے 35ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ وادی کشمیرمیں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پرشدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے بھارت پرپھرزوردیا کہ وہ اقوام متحدہ کے شعبہ انسانی حقوق کی ٹیم کومقبوضہ علاقے کادورہ کرکے وہاں کی صورتحال کاازخودجائزہ لینے کی اجازت دے۔ زیدرعدالحسین نے نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ٹیم کوآزاد کشمیر تک رسائی فراہم کررہا ہے لیکن بھارت نے انسانی حقوق کی ٹیموں کی مقبوضہ کشمیر تک رسائی بند کررکھی ہے ۔

Leave a Reply